قومی ایئر لائن پی آئی اے کی تنظیم نو کے حوالے سے اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوگا۔
اجلاس میں پی آئی اے کی تنظیم نو سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔ ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ قومی ایئر لائن کی تنظیم نو سے متعلق بورڈ ارکان کو آگاہی دے گی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اےکی مالی مشکلات، یورپ، برطانیہ اور امریکا کے لئے پروازوں کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ان فلائٹ انٹرٹیمنٹ منصوبے کی رپورٹ پیش کی جائےگی۔ چیئرمین پی آئی اے، سی سی او اور سیکریٹری ہوابازی سمیت اعلیٰ افسران لاہور پہنچ گئے ہیں۔
Comments are closed.