پی ایس او کو ساڑھے 13 کروڑ کی ادائیگی کے باوجود پھر بھی پی آئی اے کی آج کی 49 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔
پاکستان اسٹیٹ آئل کو طیاروں کے ایندھن کے واجبات کی ساڑھے 13 کروڑ روپے کی ادائیگی کے باوجود قومی ایئر لائن پی آئی اے کی آج جمعرات 26 اکتوبر کی 49 ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق تازہ ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے مخصوص طیاروں کو ایندھن فراہم کیا جا رہا ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق 26 اکتوبر کی کراچی اسلام آباد 5 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 368، پی کے 369، پی کے 370، کراچی تربت پی کے 501 اور پی کے 502، کراچی لاہور کی 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305، کراچی کوئٹہ کی پی کے 310 اور پی کے 311، کراچی سکھر کی پی کے 536 اور پی کے 537 منسوخ کی گئی ہیں۔
ملتان کراچی کی پی کے 331، اسلام آباد ملتان پی کے 681، پی کے 682، شارجہ ملتان پی کے 294، کراچی دبئی پی کے 213 پی کے 208، کراچی جدہ پی کے 732، فیصل آباد مسقط پی کے 165 اور پی کے 166، لاہور مسقط پی کے 229، پی کے 230، دوحہ لاہور پی کے 280، دبئی لاہور پی کے 204 بھی منسوخ ہیں۔
سیالکوٹ ابوظہبی کی پی کے 177 اور 178، سیالکوٹ دمام پی کے 243 پی کے 244، دبئی سیالکوٹ کی پی کے 180 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد اسکردو پی کے 451، پی کے 452، اسلام آباد گلگت پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605، پی کے 606، اسلام آباد چترال پی کے 660 اور 661 اسلام آباد دبئی پی کے 211، اسلام آباد جدہ پی کے 841، اسلام اباد ابوظہی پی کے 261، پی کے 262 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔
پشاور دوحہ پی کے 285، پشاور ابوظہبی پی کے 217، پی کے 218، جدہ پشاور پی کے 736 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
Comments are closed.