بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے کیبن کریو کے نامناسب لباس کا نوٹس لے لیا گیا

قومی ایئرلائن (پی آئی اے)  کے کیبن کریو کے نامناسب لباس پہننے کا نوٹس لے لیا گیا۔

ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کیلئے جی ایم فلائٹ سروسز نے گرومنگ انسٹرکٹرز اور سینئر شفٹ انچارجز کو ہدایات جاری کردیں۔

ہدایت نامے میں لکھا کہ کیبن کریو کے دفتر آتے ہوئے، ہوٹل میں قیام کے دوران اور شہر میں سفر کے دوران نا مناسب لباس پہننے کی شکایت ملی ہیں۔

کیبن کریو کو پابند کیا جائے کہ عام کپڑے پہننے کے دوران وہ انڈر گارمنٹس کا استعمال کریں۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہدایت کی خلاف ورزی پر کیبن کریو کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.