قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسلام آباد سے چین کے لیے اپنی پروازوں کے کرایوں میں فوری کمی کا اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے چین کے لیے کرایوں میں 10 فیصد کمی کردی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دفاتر سے ٹکٹ لینے والے طلباء کو 22 فیصد رعایت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ طالب علم اب 40 کلو کے بجائے 80 کلو سامان ساتھ لے جاسکیں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے چین کے شہروں چنگڈو اور شیان کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔
Comments are closed.