قومی ایئر لائن کے ترجمان عبداللّٰہ خان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔
کابل میں پھنسے پی آئی اے کے طیاروں کے معاملے پر ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کابل میں دونوں طیارے پرواز کے لیے مکمل تیار تھے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر مخصوص فوجی نقل و حرکت کے باعث پروازوں کی اجازت روک دی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مخصوص طیاروں کی کابل آمد کے بعد پہلے جہاز کو پرواز کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد پی آئی اے کا پہلا طیارہ کابل سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔
Comments are closed.