جمعہ 11؍ربیع الثانی 1445ھ27؍اکتوبر 2023ء

پی آئی اے کا آپریشن مزید محدود، آج کی 58 پروازیں منسوخ

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن انتہائی محدود کردیا گیا ہے۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق جمعہ 27 اکتوبر کیلئے مقامی اور بین الاقوامی 58 پرواز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ جن میں کراچی آنے جانے کی 22 پروازیں بھی شامل ہیں۔

11 دن میں پی آئی اے کی منسوخ پروازوں کی تعداد 538 ہوگئی ہے۔

کراچی اسلام آباد کی تمام 7 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308 اور پی کے 309، پی کے 368،  پی کے 369، پی کے 319 جبکہ کراچی لاہور 4 پروازیں پی کے 302، پی کے 303، پی کے 304، پی کے 305 منسوخ ہیں۔

 کراچی بہاولپور پی کے 588، پی کے 589، کراچی رحیم یار خان پی کے 582، پی کے 583، کراچی کوئٹہ پی کے 310، پی کے 311، کراچی سکھر پی کے 536، پی کے 537، کراچی دبئی پی کے 213، کراچی ملتان پی کے 330، دمام کراچی پی کے 242 منسوخ ہیں۔

اسی طرح لاہور سے جدہ پی کے 759، بحرین پی کے 189، پی کے 190، دبئی پی کے 203، صلالہ پی کے 129 پی کے 130، دمام پی کے 247، پی کے 248 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

سیالکوٹ دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، پی کے 282، سیالکوٹ کیلئے جدہ سے پی کے 746 اور کویت سٹی سے پی کے 240 منسوخ کی گئی ہیں۔ اسلام آباد سے شارجہ پی کے 181، گلگت پی کے 601، پی کے 602، پی کے 605 اور پی کے 606، کوئٹہ پی کے 325 اور بی کے 326، اسکردو پی کے 451 اور پی کے 452، سکھر پی کے 631 اور پی کے 632، دبئی پی کے 211 اور پی کے 212، ابوظہبی پی کے 261 اور پی کے 262، شارجہ سے پی کے 182 منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔

پشاور شارجہ پی کے 257، پی کے 258، ابوظہبی پی کے 217، پی کے 218، پشاور کیلئے دبئی سے پی کے 284 جدہ سے پی کے 736 اور دبئی سے ملتان پی کے 222 بھی منسوخ کی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے اطہر اعوان نے ’’جیو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ادارے کا آپریشن انتہائی محدود کر دیا گیا ہے۔ نفع بخش اور انتہائی ضروری سیکٹر کی انٹرنیشنل پروازوں کو ہر صورت بحال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اندرون ملک پروازیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مقامی چھوٹے اسٹیشنز کی خسارے کی پروازیں زیادہ منسوخ کی جا رہی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.