پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے ریاض ایئر پورٹ اتھارٹی (آر اے اے) کے واجبات ادا نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کو آر اے اے کی طرف سے واجبات کی ادائیگی سے متعلق خط مل گیا۔
خط میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے ریاض ایئرپورٹ کو 6 ماہ سے ادائیگی نہیں کی، ایئرلائن نے 60 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے ہیں۔
آر اے اے کے خط میں مزید کہا گیا کہ پی آئی اے 15 جولائی تک واجبات ادا کرے، ریاض ایئر پورٹ اتھارتی نے ونٹر شیڈول فلائٹ کا سلاٹ ادائیگی سے مشروط کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق آر اے اے نے واجبات کے لیے ریمائنڈر بھیجا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو جدہ ایئرپورٹ کے واجبات کےلیے بھی وارننگ جاری ہوئی ہے۔
Comments are closed.