پی آئی اے نے حج آپریشن 2023 کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج فلائٹ آپریشن 21 مئی سے شروع ہوگا جو 2 اگست تک جاری رہے گا۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پرائیوٹ حج کے تحت ساؤتھ ریجن جس میں کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدرآباد سے جانے والے عازمین کے لئے 870 ڈالرز سے لے کر 1 ہزار 180 ڈالرز تک کرایہ مقرر کردیا گیا ہے۔
جبکہ نارتھ سیکٹر جن میں لاہور، اسلام آباد، پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں، سے جانے والے عازمین کے لئے 910 ڈالرز سے لے کر 1 ہزار 220 ڈالرز تک کرایہ مقرر کیا گیا ہے۔
ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانے والے عازمین 3 لاکھ 10 ہزار روپے سے لے کر 3 لاکھ 30 ہزار روپے تک متوقع ہے، مکمل سرکاری حج 10 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہوگا۔
پی آئی اے ممکنہ طور پر 21 مئی سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے تحت 38 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی، جبکہ 44 ہزار سے زائد سعودی ایئرلائن باقی پاکستان سے آپریٹ ہونے والی 2 نجی ایئرلائنز عازمین کو لے کر حجاز مقدس جائیں گی۔
پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کے لئے بوئنگ 777 اور ایئربس 320 استعمال کرے گی۔
Comments are closed.