بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لئے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا

قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے لاہور سے اسکردو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  اسکردو اور  لاہور کے لئے  ہفتہ وار دو پروازیں  چلائی جا رہی ہیں، پہلی  پرواز  بدھ کے دن لاہور سے اسکردو کے لئے  153مسافروں کو لے کر  روانہ ہو ئی۔ مسافروں کی جانب سے نئی پرواز کا خیرمقدم کیا گیا۔

پی آئی اے وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق  اندرون ملک سیاحت كو فروغ دینے اور مسافروں کی سہولت کے لئے شمالی علاقہ جات کے لئے مزید   پروازیں چلا رہی ہے۔

 سی ای او  پی آئی اے  ایئر مارشل ارشد ملک نے پی آئی اے کے  تمام کارکنان کو نئی پرواز کی شروعات پر مبارکباد دیتے ہوئے مسافروں کی بہترین خدمات کی تاکید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اندرون ملک مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف شہروں کو فضائی رابطے سے منسلک کر رہی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر عبدالمقدم خاں، اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی اور پی آئی اے  کے دیگر افسران نے مسافروں کو الوداع کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.