پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے بدترین مالی بحران سے نکلنے کیلئے دو بینکوں سے17 ارب روپے قرض مانگ لیا۔
پی آئی اے انتظامیہ کی طرف سے ایئرلائن آپریشنز بحال رکھنے کی سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل تک ادائیگی کا عمل مکمل نہ ہوا تو دو روزہ تعطیلات کے سبب بحران سنگین ہوسکتا ہے، تاخیر ہوئی تو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ڈھائی ارب روپے کی فوری ادائیگی رک سکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ تیل کمپنیوں اور طیاروں کے لیز کی ادائیگی اور فاضل پرزوں کی خریداری بھی رک سکتی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ 17 ارب روپے قرض کیلئے دو بینکوں سے بات چیت جاری ہے، پی آئی اے انتظامیہ اور بینکوں کے درمیان درکار دستاویزات کی تیاری سے تاخیر ہو رہی ہے۔
Comments are closed.