قومی ایئرلائن پی آئی اے کی مجوزہ نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
کراچی سے جاری سرکلر کے مطابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای و) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی معاونت کے لیے 4 رکنی اسٹریٹجک بزنس ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔
سرکلر کے مطابق ٹیم نجکاری کمیشن کو پی آئی اے کے اہم اثاثوں سمیت دیگر معلومات دینے میں معانت کرے گی۔
ٹیم میں جی ایم فلائٹ پلاننگ، جی ایم بجٹ، ڈپٹی جی ایم کمرشل اور ڈپٹی جی ایم لیگل سروسز شامل ہیں۔
سرکلر کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایچ آر نے ٹیم کے قیام کا باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا۔
Comments are closed.