بدھ 12؍شوال المکرم 1444ھ3؍مئی 2023ء

پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا گیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے کے دستخط سے احکامات جاری کردیے گئے، جس میں کہا گیا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر قومی ایئرلائن کے آپریشن میں خلل ڈالا گیا۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ملازمین پر فرائض کی انجام دہی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں غفلت ایکٹ کے تحت جرم کے طور پر لیا جائے گا۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا کہ کوئی بھی ملازم حکم عدولی کے باعث اپنے خلاف تادیبی کارروائی کا ذمہ دار ہوگا۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ تمام شعبوں کے سربراہان ایکٹ کا نفاذ یقینی بنائیں، ادارہ اس وقت غیر معمولی حالات سے گزر رہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ لازمی خدمات ایکٹ کا اطلاق صورتحال سے نمٹنے کا کام کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.