پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ملازمین اور افسران کا تنخواہوں میں اضافے کےلیے جاری احتجاج ساتویں روز میں داخل ہوگیا۔
پی آئی اے ملازمین نے 2 گھنٹے کی ہڑتال کا وقت بڑھا کر 3 گھنٹے کردیا ہے۔
پی آئی اے ملازمین نے آج بھی اپنے مطالبات کے حق میں بکنگ آفس اور قومی ایئر لائن کے ہیڈ آفس کے سامنے دھرنا دیا۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے بکنگ آفس احتجاجاً دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک بند رہیں گے۔
Comments are closed.