پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت دیگر اداروں کے متاثرہ ملازمین کی بحالی اور مستقلی کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہزاروں متاثرہ ملازمین کےلیے وزارت خزانہ کو مراسلہ بھیج دیا یے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کو قومی اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ متاثرہ ملازمین کےلیے کمیٹی سفارشات پر انتظامی طور پر فوری فیصلہ کرے۔
سابق ایم این اے قادرخان مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی نے متاثرہ ملازمین کی بحالی اور دیگر سفارشاتت مرتب کی تھیں۔
اسپیشل کمیٹی کی سفارشات میں ڈیلی ویجز، جبری برطرف شدہ اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی شامل ہیں۔
مراسلے کے مطابق وفاقی وزارتوں کے ماتحت اداروں کے سیکریٹریز اپنی سطح پر متاثرہ ملازمین کی اسکروٹنی کرنے کے مجاز قرار دیے گئے ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ تمام وفاقی سیکریٹریز اپنی سطح پر متاثرہ ملازمین کیسز کی اسکروٹنی کرکے اپنی ذمے داری پر ملازمین کو ریگولر کریں۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ متاثرہ ملازمین کی داد رسی کے لیے اسپیشل کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے، کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کی نگرانی وزارت پارلیمانی امور انجام دے گی۔
Comments are closed.