قومی ایئر لائن پی آئی اے اور پی ایس او کے درمیان واجبات کی ادائیگی کا تنازع 11 دن گزرنے کے باوجود حل نہ ہو سکا۔
ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی 11 دن میں 340 پروازیں منسوخ ہوئیں، جس سے ادارے کو 8 ارب روپے سے زائد کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق 3 دن کے اندر قومی ایئر لائن کے ریفنڈ کی مد میں 50 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ آج پی ایس او کو 6 کروڑ روپے ادا کر دیے گئے ہیں جبکہ مزید 5 کروڑ روپے شام تک ادا کر دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور نے پی آئی اے کو 55 کروڑ روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی آئی اے اپنے محدود فضائی آپریشن کے تناظر میں فلائٹ آپریٹ کر رہا ہے۔
Comments are closed.