پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی ٹی آئی) انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔
پی آئی اے انتظامیہ نے پیپلز یونٹی اور آفیسرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پر مقدمہ درج کروایا۔
رپورٹ کے مطابق مقدمہ ایئر پورٹ تھانے میں پی آئی اے کے ڈپٹی جنرل مینجر سیکیورٹی ارشد بٹ نے درج کروایا۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مقدمے میں سی بی اے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللّٰہ خان سمیت 250 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق احتجاج اور تالا بندی سے پی آئی اے انتظامیہ اور فلائٹ آپریشن کو خطرہ ہے۔
پی آئی اے ایکشن کمیشن نے مقدمہ درج ہونے پر ردعمل دیا اور کہا کہ رہنماؤں کے خلاف مقدمہ پی آئی اے انتظامیہ کی بوکھلاہٹ ہے۔ مقدمات اور انتقامی کاروائیاں جدو جہد سے نہیں روک سکتیں۔
Comments are closed.