اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

پیپلز پارٹی کے سابق وزراء کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، ناصر شاہ

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے سابق صوبائی اور وفاقی وزراء کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ انتخابات آنے  پر پیپلز پارٹی کے مخالفین اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں، مخالفین جانتے ہیں کہ وہ جتنے اتحاد بنائیں انتخابات میں جیت پی پی کی ہی ہوگی۔

سابق صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کو ایک ماہ پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی پی کے مؤقف کو سمجھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال اس بات کا تقاضہ کر رہی ہے کہ جلد الیکشن کروائے جائیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن فوری طور پر عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

ناصر حسین شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم نے دبئی میں آصف زرداری سے ملاقات کی ہے، سابق صدر نے انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکن تیار رہیں، پیپلز پارٹی بہت ہی جلد عام انتخابات کی مہم کا آغاز کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.