اتوار 28؍ذیقعد 1444ھ18؍جون 2023ء

پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے شیر محمد بلوچ انتقال کر گئے

پیپلز پارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

شیر محمد بلوچ کی نمازِ جنازہ صبح 11 بجے ملیر محمڈن فٹبال گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اطلاع دی ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیر محمد بلوچ کا انتقال ہو گیا ہے۔

انہوں نے  شیر محمد بلوچ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ میری والدہ کے اسمبلی میں ساتھی اور شفیق انسان تھے۔

میئر کراچی نے مرحوم شیر محمد بلوچ کی مغفرت کے لیے دعا بھی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.