قومی اسمبلی کے حلقہ این اے241 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مرزا اختیار بیگ کو الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔
الیکشن ٹربیونل میں اس حوالے سے ہونے والی سماعت کے دوران جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں۔
عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اگر بیانِ حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو شیڈول ہیں۔
Comments are closed.