عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن نے کراچی کا انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
ایک بیان میں شاہی سید نے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کا پیغام دیا اور کہا کہ پی پی کی کرپشن نے شہر قائد کو مکمل تباہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں تعلیم اور صحت کے محکموں کو سیاسی رشوت کے نام پر تباہ کردیا گیا ہے۔
اے این پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ کراچی میں اووربلنگ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں۔
Comments are closed.