چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سانگھڑ اور ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات کے نتائج سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب کی طرح سینیٹ الیکشن میں بھی شکست سلیکٹڈ وزیر اعظم کی منتظر ہے۔
پی ایس 88 ملیر کے تمام 108 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے امیدوار یوسف بلوچ 24 ہزار 251 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے جبکہ تحریک لبیک کے کاشف شاہ 6090 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ادھر پی ایس 43 سانگھڑ کے ضمنی انتخاب کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج آ گئے، جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر 49571 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے مشتاق جونیجو نے 6931 ووٹ لیے۔
Comments are closed.