جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی کیلئے آج اہم دن ہے: سینیٹر شیری رحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے بھٹو صدارتی ریفرنس کی سماعت کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لیے اہم دن ہے، برسوں بعد آج کا دن آیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک جج جو اس وقت بینچ میں تھے اُنہوں نے مانا کہ یہ عدالتی قتل تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرار دینے کا صدارتی ریفرنس کی سماعت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو نے کیس کی لائیو نشریات کے لیے درخواست دائر کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے۔

شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ انصاف آج بھی قائم ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.