پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت نے مشکل فیصلے کیے تھے، اسی وجہ سے نگراں حکومت ریلیف دینے کے قابل ہوئی، پیپلز پارٹی کو اگر اتنی تکلیف تھی تو ساتھ کیوں دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ سندھ سے اتنی بڑی تعداد میں خواتین کارکنان کبھی لاہور نہیں گئیں، پیپلز پارٹی ہمارے جتنے لوگ مینار پاکستان پرجمع کر لے میں مان لوں گا۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جام کرم علی کی شمولیت سے ن لیگ سندھ میں مزید مضبوط ہوگی، ہزاروں ورکرز نے نواز شریف کے استقبال کیلئے اپنا کردار ادا کیا، میں نے آج تک ورکرز میں ایسا جوش و خروش نہیں دیکھا۔
محمد زبیر نے کہا کہ ہم واحد سیاسی جماعت ہیں جو الیکشن مہم شروع کر چکے ہیں، پچاس فیصد اسٹیشنز پر ہم نے لوگوں سے معذرت کی ان کو ساتھ نہیں لے کر جا سکے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ جام کرم علی نے غیر مشروط ن لیگ میں شمولیت کی تھی انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔
Comments are closed.