ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

پیپلز پارٹی کا پی ڈی ایم دھرنے میں شرکت کا فیصلہ

حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنےمیں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے پی ڈی ایم کے سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہر پہنچیں۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے دھرنے میں شریک ہوگی۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں سپریم کورٹ کے باہر پیر 15 مئی کو بڑا دھرنا دینے کا اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.