بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا سینیٹ انتخابات کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے۔

خط کے متن میں الیکشن کمیشن سے سوال کیا گیا ہے کہ کیا دو روز میں جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس اور دیگر امور طے کئے جاسکتے ہیں؟

پی پی نے خط میں تحریر کیا ہے کہ امیدواروں کے انٹرویو اور دیگر عوامل کے لئے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے۔

خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی گئی ہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.