بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں 5 ستمبر سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ حیدرآباد میں پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی زیر صدارت پارٹی کی سندھ ایگزیکٹو کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اور سندھ کے عوام کے ساتھ کی جانیوالی زیادتیوں، پانی کی بندش، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، ہزاروں ملازمین کی برطرفیوں اور این ایف سی ایوارڈ کا اجراء نہ ہونے کے خلاف اضلاع کی سطح پر احتجاجی تحریک 5 ستمبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 جس کے مطابق ضلع کشمور میں 5 ستمبر، ضلع جیکب آباد 7 ستمبر، قمبر شہداد کوٹ 9 ستمبر، شکارپور 10 ستمبر، لاڑکانہ 12 ستمبر، سکھر 13 ستمبر، گھوٹکی 14 ستمبر، خیرپور 15 ستمبر، نواب شاہ 16 ستمبر اور نوشہرو فیروز میں 17 ستمبر احتجاج کیا جائے گا۔

سانگھڑ 18 ستمبر، میرپور خاص 19 ستمبر، عمر کوٹ 20 ستمبر، تھرپارکر 21 ستمبر، حیدرآباد سٹی 22 ستمبر، ٹھٹھہ 23 ستمبر، سجاول 24 ستمبر، بدین 25 ستمبر، ٹنڈو محمد خان 26 ستمبر، ٹنڈو الہ یار 27 ستمبر، دادو 28 ستمبر، جام شورو 29 ستمبر، مٹیاری 30 ستمبر، حیدرآباد دیہی یکم اکتوبر اور کراچی ڈویژن 2 اکتوبر کو اپنے اپنے اضلاع میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کریں گے۔

مظاہرے میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدے داران، اراکین پارلیمنٹ، ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، کارکنان تعلقہ اور یونین کمیٹیز، یونین کونسلز اور وارڈز کے عہدیداران، کارکنان اور عوام شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.