پیر 19؍محرم الحرام 1445ھ7؍اگست2023ء

پیپلز پارٹی کا بھی الیکشن میں تاخیر کا اشارہ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے بھی آئندہ انتخابات میں تاخیر کا اشارہ دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن کو چار ماہ چاہیے ہوتے ہیں،  اگر ڈیڑھ ماہ الیکشن میں تاخیر ہو بھی جائے تو کیا حاصل کرلیں گے۔ 

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ جانتے ہیں کہ اس کہ نتیجے میں انتخابات ملتوی کرنے کا جواز پیدا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی مردم شماری کے بعد صوبوں کی قومی اسمبلی کی نشستوں میں کوئی تبدیلی نہیں آرہی، اس لیے کسی آئینی ترمیم کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.