پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر زیادتی ہوئی، لوگوں کی سیٹ کم کی گئی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ تاریخ میں سب سے زیادہ زیادتی پیپلز پارٹی کےساتھ ہوئی۔ عوام ریلیف مانگ رہے ہیں، انہیں ریلیف دینا ہوگا۔
سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چئیرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر چُن چُن کر سزا دلوائی۔
شرجیل میمن نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی بےقصور نہیں ہیں، وہ پہلے سارے گناہوں کی سزا کاٹیں، پھر عدالتی فیصلہ قبول ہوگا۔
Comments are closed.