بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے مفاہمت کا اشارہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ دے دیا۔

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ کا ووٹ شہری علاقوں میں ہے، اسے تسلیم کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے سیاسی لوگوں کو اسپیس دینی چاہیے۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے تحریری معاہدہ کرنے، شہری سندھ کے لیے نوکریوں میں 40 فیصد کوٹے اور بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جیونیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کی کراچی کے بارے میں ایک سوچ ہے، جس سے ہم مکمل اتفاق کرتے ہیں، نوکریوں میں حصہ کراچی کے شہریوں کا حق ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے ہم بات کریں گے، پی پی کو اپوزیشن کے پلیٹ فارم پر آنے والی جماعتوں کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.