پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کےلیے خواتین اور اقلیتی نشستوں پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔
لاہور سے جاری بیان میں ترجمان پیپلز پارٹی پنجاب نے کہا کہ پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حنا ربانی کھر اور ثمینہ خالد گھرکی کے کاغذات منظور کرلیے گئے ہیں۔
ترجمان پی پی کے مطابق نتاشا دولتانہ، نیلم جبار، شگفتہ چوہدری اور سمانہ ملائکہ رضا کے کاغذات بھی منظور کیے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں خواتین کی نشستوں پر شازیہ عابد، نیلم جبار، نرگس فیض ملک، لبنیٰ طارق، سونیا خان، شاہدہ جبیں، نایاب گوہر اور گوہر جمال کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کے ایڈون سہوترا، جاوید رضا ریمنڈ، سارہ سموئیل اور خلیل کامران کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
ترجمان پی پی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 166 اور این اے 125 سے پیپلز پارٹی کے رانا جمیل منج کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
پی پی 165 سے رانا دلشاد، پی پی 159 سے عمر شریف بخاری، پی پی 147 سے عامر نصیر بٹ، پی پی 161 سے اسلم گل، فیصل میر، خرم پرویز، خلیل کامران کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
ترجمان پی پی کے مطابق این اے 118 سے عامر نصیر بٹ اور این اے 123 سے رانا ضیا الحق کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.