بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی نے پنجاب میں سینئر منسٹر شپ سمیت 3 وزارتیں مانگ لیں، ذرائع

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پنجاب میں سینئر منسٹر شپ سمیت 3 وزارتیں مانگ لی ہیں۔

پنجاب میں حکومت سازی کے معاملات پر پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے لیے اپنی تجاویز مرتب کرلیں، پیپلز پارٹی جلد اتحادی لیڈر شپ کے ساتھ پاور شیئرنگ کو حتمی شکل دے گی۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک ایف آئی آر نے رونے پر مجبور کر دیا مگر خان صاحب گھبرانا نہیں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا نام سینئر وزیر کے لیے تجویز کیا جا رہا ہے، مخدوم عثمان اور علی حیدر گیلانی کے لیے فنانس اور محکمہ زراعت کی وزارت کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وزارت مواصلات، ایک مشیر، ایک معاون خصوصی اور ایک پارلیمانی سیکریٹری کا عہدہ بھی لینا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب کی گورنر شپ کا مطالبہ کرتے ہوئے مخدوم احمد محمود کا نام تجویز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو جلد لیگی قیادت کے ساتھ حتمی مشاورت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.