پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق گورنر پنجاب اور وکیل لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
شوکاز نوٹس پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری نے لطیف کھوسہ سے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق رکن سی ای سی لطیف کھوسہ نے پارٹی کی اجازت لیے بغیر دوسری جماعت کے سربراہ کا دفاع کیا، وکلاء کے فنکشن میں سائفر معاملے پر آپ نے ریاستی پالیسی پر تنقید کی، بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 7 روز میں شوکاز نوٹس کا جواب دیں، جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کر دی جائے گی۔
Comments are closed.