پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے پاس اتنی سیٹیں نہیں ہیں کہ وہ اپنی حکومت بچاسکے، پیپلز پارٹی نے عمران خان کی حکومت کی مدد کی۔
کراچی میں مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ سال سے کے۔فور کا منصوبہ نہیں بنا، واپڈا نے آج تک کوئی پانی کی لائن نہیں ڈالی انہیں کے۔فور دے دیا گیا۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ متحدہ کوٹہ سسٹم ختم کرنے کے نام پر بنی تھی، کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں، کراچی سمیت سندھ کو گروی رکھ دیا گیا ہے۔
سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ پانی کی لائنوں پر غیرقانونی ہائیڈرنٹ بنادیے گئے ہیں۔
Comments are closed.