پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے صدر مملکت کی ٹوئٹ پر تبصرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس صدر کو یہی نہیں پتہ کے ایوان صدر میں کیا ہو رہا ہے وہ عہدے پر رہنے کا اہل نہیں ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ صدر مملکت بیان دینے اور معافی مانگنے کے بجائے یہ بتائیں کہ اُن افسران کے خلاف کیا کارروائی کی؟
Comments are closed.