secure hookup site free nyc hookups pregnant hookup the hookup game download

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دیدی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ بننے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سی ای سی سے منظوری کے بعد بلاول بھٹو زرداری کل دن ڈھائی بجے شہباز شریف کی کابینہ میں بطور وزیر خارجہ شمولیت کا حلف اٹھائیں گے۔

پی پی چیئرمین نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بھی کل بطور وزیر خارجہ حلف اٹھانے کی تصدیق کی تھی۔

انہوں نے ساتھ ہی کہا تھا کہ ہم کہتے ہیں پہلے اصلاحات پھر انتخابات ہونے چاہیے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عمران خان کے بیانیہ میں کبھی سچ نہیں ہوتا، بین الاقوامی سطح پر اس کا ہمیں نقصان ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.