جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیپلز پارٹی نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا

پیپلز پارٹی خیبر پختون خوا کے صدر محمد علی شاہ باچا نے ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر کو منا لیا۔

ذرائع کے مطابق ارباب خاندان کو منانے میں سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

ارباب عالمگیر قومی اور ان کے بیٹے خیبر پختون خوا اسمبلی کی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے خواتین کی مخصوص نشست عاصمہ عالمگیر کو ملے گی۔

ارباب عالمگیر نے این اے 31 اور زرک خان نے پی کے 80 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں جبکہ عاصمہ عالمگیر نے قومی اسمبلی کے لیے خواتین کی مخصوص نشست پر کاغذات جمع کرا دیے۔

پشاور سے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

’جیو نیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب عالمگیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے گلے شکوے تھے جو دور ہو گئے، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے۔

ارباب عالمگیر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ طویل وابستگی ہے، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور یوسف رضا گیلانی سے بہت پیار اور اپنائیت ملی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ماہ دونوں رہنماؤں نے پیپلز پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

عاصمہ عالمگیر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پارٹی قیادت کی پالیسیوں سے نالاں تھے، پارٹی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.