جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا غیر جمہوری رویہ کراچی کے میئر کے الیکشن میں سامنے آگیا۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ کراچی کے عوام کا مقابلہ مافیا سے ہے۔ کراچی کے عوام حافظ نعیم الرحمان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ترجمان جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ دنیا کا کوئی قانون یہ اجازت نہیں دیتا کہ زیادہ نمبرز والے کو ہرا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ریت کی بنیاد والی کراچی میئر کی عمارت زیادہ دیر کھڑی نہیں رہ سکتی، پیپلز پارٹی اپنا غیر جمہوری رویہ ترک کرے اور جماعت اسلامی کی برتری کو تسلیم کرے۔
ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ یرغمال افراد کو ووٹ کا حق دے کر میئر کراچی کا الیکشن دوبارہ کروایا جائے۔
ترجمان نے کہا کہ تاریخ پڑھیں تو پتہ چلے گا پیپلز پارٹی کا سیاسی سفر کس کے مرہون منت ہے۔
Comments are closed.