پیر 10؍صفر المظفر 1445ھ28؍اگست 2023ء

پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پوری اترنے والی واحد جماعت ہے، شرجیل میمن

سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی توقعات پر پوری اترنے والی واحد جماعت ہے۔

ٹنڈوجام میں اہل حلقے سے ملاقاتوں کے دوران مختلف ترقیاتی اسکیموں پر عوام نے شرجیل انعام میمن کا شکریہ ادا کیا۔

دوران گفتگو علاقہ مکینوں نے درپیش مسائل سے متعلق سابق صوبائی وزیر کو آگاہ کیا، شرجیل میمن نے عوام کو درپیش مسائل جلد از جلد حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشااللّٰہ آئندہ انتخابات میں بھی عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کروائیں گے۔ پی پی ہی عوام کی توقعات پر پوری اترنے والی واحد جماعت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.