ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

پیپلز پارٹی سے MQM بذریعہ سیف الرحمٰن روابط مضبوط کر رہی ہے: حافظ نعیم

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن کے ذریعے پیپلز پارٹی سے اپنے روابط مضبوط کر رہی ہے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے لائف اسٹائل فرنیچر نمائش کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشکول توڑنے کی بات سب کرتے ہیں لیکن اس کے لیے کام کوئی نہیں کرتا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اب پیپلز پارٹی سے منتیں کر رہی ہے کہ ہمارا ایڈمنسٹریٹر لگوا دو۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کشیدہ کاری کے ماہر افراد موجود ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشیدہ کاری کو یورپ میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.