جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

پیپلز پارٹی سے مجھے کون نکال سکتا ہے؟ لطیف کھوسہ

پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی میری جماعت ہے مجھے کون اس سے نکال سکتا ہے۔

لاہور سے پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ نے ’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔

لطیف کھوسہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تاحال کوئی شوکاز موصول نہیں ہوا، نوٹس موصول ہونے پر جواب دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کروں گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے جنرل سیکریٹری نیّر بخاری نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا ہے کہ لطیف کھوسہ کو شوکاز جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ لطیف کھوسہ کو جواب دینے کے لیے 7 دن کا وقت دیا گیا ہے، جواب کے بعد بنیادی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.