پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ جو نتائج بتارہا ہوں اس کے فارم 45 موجود ہیں۔
مریم اونگزیب کی بات کا جواب دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نتائج آرہے ہیں، اس دوران الزامات لگانا افسوس ناک ہے، ایک پولنگ اسٹیشن کا نتیجہ پریذائیڈنگ افسر نےکسی کو نہیں دیا۔ پریذائیڈنگ افسر نے نتیجہ دیوار پر چسپاں کیا۔
سعید غنی نے کہا کہ 11 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ پیپلزپارٹی سب سے آگے ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.