متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی بھٹو کے پاکستان کے لیے کام کرتی ہے، پی ٹی آئی نئے پاکستان کا نعرہ لگاتی ہے، ہم جناح کے پاکستان کا نعرہ لگاتے ہیں۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے لیبر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صوبے لسانی بنیاد پر بنے ہیں، اگر یہ جائز ہے تو ہمارا بھی لسانی صوبے کا سب سے مضبوط مطالبہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاست بتادے اگر ایوان اور عدالت سے انصاف نہ ملے تو ہم کہاں جائیں، کیا آپ بتائیں گے یا ہم اپنا راستہ خود تلاش کریں۔
Comments are closed.