وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی کے بلدیاتی انتخاباب ملتوی ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی الیکشن کے لیے تیار ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے امید واروں کی تیاری مکمل ہے، ہمارے ووٹرز تیار ہیں۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اگر آج الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ واپس لے تو اس فیصلے کو ویلکم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پورا ملک متاثر ہے، سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ بلدیاتی انتخابات دو مرحلوں میں کرائے جائیں۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے تجویز دی تھی کہ اگر الیکشن دو مرحلے میں نہیں ہو سکتے تو اضافی نفری فراہم کی جائے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی میں الیکشن کے فیصلے سے متعلق اجلاس 15 روز بعد دوبارہ ہو گا، جس میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.