پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے درمیان انتخابی اتحاد کا معاہدہ جمع کرا دیا گیا۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وکلاء نے انتخابی اتحاد کا معاہدہ ریٹرننگ افسر کو جمع کروا دیا۔
معاہدے پر فرحت اللّٰہ بابر اور نیئر بخاری کے دستخط ہیں۔ تین صفحات پر مشتمل معاہدے کے مطابق دونوں پارٹیوں کے درمیان 7 اگست 2002ء کو انتخابی معاہدہ طے پایا۔
معاہدے کے مطابق دونوں پارٹیاں مشترکہ انتخابی نشان ’تیر‘ پر انتخابات میں حصہ لیں گی۔ دونوں جماعتیں قومی، صوبائی اسمبلیوں اور مقامی حکومتوں کے انتخابات ایک ہی نشان پر لڑیں گی۔
معاہدے کے مطابق 8 جنوری 2017ء کو انٹرا پارٹی الیکشن میں آصف علی زرداری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر منتخب ہوئے۔
Comments are closed.