بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز بس سروس کے روٹس میں اضافے کا اعلان

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی جانب سے پیپلز بس سروس کے مزید روٹس بڑھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹس سے متعلق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

شرجیل میمن کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’عوام کے مطالبے پر پیپلز بس سروس کو میٹرو پول سے تین تلوار، عبداللّٰہ شاہ غازی انڈر پاس تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔

شرجیل میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’سی ویو روڈ، نشانِ پاکستان سے کلاک ٹاور ہوٹل تک آزمائشی بسیں چلائی جائیں گی‘۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.