سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت پیپلز سیکریٹریٹ پر جشن منایا گیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ قوم مبارکباد کی مستحق ہے، تاریخی دن ہے جس کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو جاتا ہے، چیئرمین کی ہدایت پر سب سے پہلے پٹیشن دائر کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اتوار کے روز عدالت کھلوا کر پٹیشن لگوائی، سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو دفن کردیا، یہ سرپرائز جو کہہ رہا ہے استعفیٰ دینے جارہا ہے، ہم نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ ریاست سے کھلواڑ کرنے والوں کا احتساب آئین کے مطابق ہونا چاہیے، عمران خان اور صدر مملکت پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہیے، عمران خان الیکشن عمل پر اثرانداز ہونا چاہتا تھا جو نہیں ہوسکا، اتحادیوں سے مل کر ایسی اصلاحات لائیں گے کہ انتخابات متنازع نہ ہوں۔
Comments are closed.