بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیٹ کمنز شاندار مہمان نوازی کے لیے پی سی بی اور پاکستانیوں کے شکرگزار

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے شاندار ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سمیٹنے کے بعد پاکستانیوں اور پی سی بی کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  یہ سیریز بہت ہی خاص تھی، ٹیسٹ کرکٹ کے 15 مشکل دنوں کے آخری سیشن میں سیریز جیتنے پر اس ٹیم کے لیے بے حد مطمئن ہوں۔

پیٹ کمنز نے یہ بھی کہا کہ شاندار مہمان نوازی کے لیے پی سی بی اور یہاں پاکستان میں تمام لوگوں کا بہت شکرگزار ہوں۔

خیال رہے کہ کینگروز نے 24سال بعد لاہور ٹیسٹ میں پاکستانی شاہین کو شکار کرتےہوئے115رنز کی بڑی فتح کے ساتھ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

 اسپنر نیتھن لائن اور پیٹ کمنز کے حملوں نے پاکستان کا دفاعی حصار مسمار کردیا۔

 پیٹ کمنز مین آف دی ٹیسٹ اور عثمان خواجہ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بینو قادر ٹرافی میں اس سے قبل پنڈی اور کراچی ٹیسٹ ڈرا ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.