ٹینس کی دُنیا کے اسٹار کھلاڑی اور اکیس گرینڈ سلم جیتنے والے اسپین کے رافیل نڈال پیٹ میں تکلیف کے سبب ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل سے دستبردار ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق رافیل نڈال کا سیمی فائنل میں مقابلہ نک کرائیوس سے آج شام ہونا تھا۔
رپورٹس کے مطابق پیٹ میں تکلیف کے باوجود نڈال نے ٹیلر فرٹز کو کوارٹر فائنل میں مات دی تھی۔
دونوں کھلاڑیوں کے درمیان میچ 4 گھنٹے 22 منٹ تک جاری رہا، نڈال کی جیت کا اسکور تین چھ، سات پانچ، تین چھ، سات پانچ اور سات چھ تھا۔
Comments are closed.