اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں پیٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگی۔
علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے کمی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے کمی کردی گئی اور اس کی نئی قیمت 152.68 روپے ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی فی لیٹر 12 روپے کمی ہوئی ہے جس کی نئی قیمت 164.60 روپے ہو گئی۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھاکہ امید ہے پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے دیگراشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی لہٰذا ٹرانسپورٹرز سے بھی گزارش ہے کہ اب کرایوں میں کمی کی جائے۔ قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے کردیا گیا۔
Comments are closed.