جمعرات 20؍جمادی الاول 1444ھ 15؍دسمبر 2022ء

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔ 

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کی کمی کردی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ مسلسل چار مرتبہ برقرار رکھنے کے بعد آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں ایکسپورٹس بڑھانا ہوں گی، بیرونی قرضوں پر مزید انحصار نہیں کر سکتے

اس کمی کے ساتھ ہی فی لٹر پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کردی گئی۔

اسی طرح وزیر خزانہ نے لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کیا۔  

وزیر خزانہ کے مطابق اس کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.